ساہیوال ،ستھرا پنجاب کے ورکرزعیدالاضحی کے اعلان کردہ اعزازیہ سے تاحال محروم 

جگہ Jun 23, 2026 IDOPRESS

ساہیوال (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پراچھا کام کرنے پرستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کو 10 ہزار روپےکااعلان کیا گیا تھا مگر ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ورکرز کو وہ رقم نہیں مل سکی،ہر مہینے ہزاروں روپے کٹوتی کے ساتھ تنخواہیں بھی تاخیر کی جاتی ہیں، یکم کی بجائے تنخواہیں 15 تاریخ کے بعد بھی دی جاتی ہیں، ہرماہ باقاعدگی سے مل بھی نہیں رہیں جس پر ورکرز پھٹ پڑے۔


روزنامہ خبریں نے ورکرز کے حوالے سے الزام لگایاہے کہ ایم ڈی ستھراپنجاب اور سی او ستھراپنجاب ٹھیکے دار سے ساز باز ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کا استحصال ہورہاہے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق ورکرز نے بتایا کہ ان کی تنخواہ ہر ماہ حکومت 40 ہزار روپے بھیجتی ہے جبکہ انہیں 37 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ حکومت نے انہیں ہرماہ 2چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہوا ہے۔ وہ چھٹیاں بھی انہیں نہیں دی جاتی اور ورکرزچھٹیاں کرتے ہیںتو 1500روپے کٹوتی کر لیے جاتے ہیں جبکہ ان کی روزانہ اجرت 1200 روپے ہے، چھٹی کا بھی 300 روپے فی یومیہ چھٹی کی صورت میں زیادہ کاٹے جاتے ہیں۔ جب ہم احتجاج کرتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں کیا جا رہا ہے تومتعلقہ افسران دھمکیاں دیتے ہیں کہ تمہیں فارغ کردیں گے جس کی وجہ سے ہم بے روزگاری کے خوف سے خاموش ہوجاتے ہیں۔


وزیراعلیٰ کی طرف سے جو 10 ہزار کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا، وہ بھی نہیں دیا گیا۔چند اورورکرز نے بتایاکہ چھٹی کرنے پرپانچ ہزار روپے تک پنلٹی کٹوتی کرلی جاتی ہے۔ ایک نے بتایا کہ دو چھٹیاں کیں تو 7 ہزار روپے میرا بھی کاٹ لیا، ورکرز کا کہنا تھا کہ ایم ڈی ستھرا پنجاب اورسی اوستھرا پنجاب ٹھیکے دار سےساز باز ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا استحصال ہو رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں