اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ نے موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہاہے کہ عالمی منڈی میں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ نے موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہاہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی موجودہ قیمت عمران خان کے دور سے اب بھی کم ہیں ،عمران خان کے دور میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل پر پہنچی تو عمران خان 145روپے فی لٹر ڈیزل اور150روپے پیٹرول دے رہا تھا۔
نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہاکہ اس وقت اپوزیشن کہتی تھی کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہنچ گئی ہیں ، کوئی سائیکل پر آرہا تھا تو کوئی اینٹیں باندھ کر آ رہا تھا، پتہ نہیں کیا کیا ڈرامے کرتے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ شہباز شریف کہتے تھے کہ جب پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگی ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے وزیراعظم چور ہے،جب چیزوں کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں تو وزیراعظم چور ہوتا ہے،آج پھر کیوں نہیں کہتے ۔
نعیم پنجوتھہ نے کہاکہ حکومت اس وقت بھی پیٹرولیم لیوی کی مد میں 107روپے لے رہی ہے،حکومت نے جو قیمتیں بڑھائی ہیں وہ تیل کی قیمتیں نہیں بڑھیں۔
عمران خان کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آج کی قیمتوں سے زیادہ تھیں لیکن عمران خان 145 روپے ڈیزل اور 150 روپے پٹرول دے رہا تھا تب یہ سائیکل پر آتے تھے اینٹیں باندھ کر آتے تھے کہ وزیراعظم چور ہے آج یہ لوگ شور کیوں نہیں مچاتے ۔
ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ pic.twitter.com/uvlo62qSLr
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) April 29,2026
