عمران خان نے ایک بار پھر ڈیل کیلئے شرط مسترد کردی، اسد علی طور کادعویٰ

سافٹ ویئر May 28, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی مقدمات ختم کرنے کے لیے ڈیل آفر کردی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ 9 مئی کے حوالے سے معافی مانگیں جس پر عمران خان نے انکار کردیا ۔

اپنے ایک ویلاگ میں اسد علی طور نے کہاکہ محسن نقوی کے ذریعے بات ہورہی ، عمران خان صاحب کو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ایک بار پھر ڈیل آفر کی گئی ہے کہ تمام سیاسی نوعیت کے مقدمات جھوٹے مقدمات القادر اور توشہ خانہ والے جھوٹے مقدمات ختم کروا دیتے ہیں لیکن 9 مئی کے مقدمات ختم نہیں کروا سکتے اس پر آپ معافی مانگیں، پھر ختم کریں گے۔ جس پر خان صاحب نے ایک بار پھر انکار کردیا اور کہا کہ جب میں نے 9 مئی کیا ہی نہیں، لوگوں کو بھی نہیں کہا تو پھر معافی کس بات کی؟ یہ بات چت آگے بڑھ رہی تھی کہ نورین کو ملادیاجائےلیکن اب بات یہیں پھنسی ہوئی ہے۔

اسد طور کا کہنا تھاکہ تین سٹیپس ہیں، ملاقات، مقدمات اور رہائی، مقتدرہ چاہے گی کہ عمران خان جہاں باہر آنے کے لیے رعایت لیتے ہیں، وہ نظام کو بھی رعایت دیں، مل جل کر نظام چلائیں، ایک قومی حکومت بنادی جائے جو سخت ریفارمز کرے اور ملک 2028 میں عام انتخابات میں چلاجائے۔

اسد طور کا انکشاف


عمران خان۔ صاحب کو ایک بار پھر ڈیل آفر کی گئی ہے کہ تمام سیاسی مقدمات جھوٹے مقدمات القادر اور توشہ خانہ والے جھوٹے مقدمات ختم کروا دیتے ہیں لیکن 9 مئی کے مقدمات ختم نہیں کروا سکتے اس پر آپ معافی مانگیں۔ جس پر خان صاحب نے ایک بار پھر انکار کردیا اور کہا… pic.twitter.com/QhCX6Q9jPl

— SIR Ahmed Khokhar (@khokhr_pedia) May 27,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں