
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا، بعض عناصر بجٹ کے خدوخال جانے بغیر تنقید کررہے ہیں،ایسے عناصر منفی ماحول پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے کہا خودکشی کرلیں گے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن گئے،ملک ڈیفالٹ ہونے پر شرطیں لگ رہی تھیں، ن لیگ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام میں گے اور معاملات ٹھیک کئے۔
وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ صنعتکاروں اور تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پر بجٹ دیا گیا،یہ ریلیف اور سہولت پر مبنی بجٹ ہے،یہ ایک ایسا بجٹ ہے جس میں عوام کیلئے ریلیف ہے،تعلیم اور صحت اب بنیادی طور پر صوبائی معاملات ہیں،بی آئی ایس پی کی رقم 838ارب روپے کردی گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ دکانداروں کا ہمیشہ مطالبہ رہا ٹیکس کا سادہ طریقہ کار بنائیں۔
