
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ عدالت نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی، ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ سمیرا کے ہمراہ حاضری کے لیے پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فرانزک کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں، مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے جس پر عدالت نے این سی سی آئی اے سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔
واضح رہے این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
