ٹالکم پاؤڈر کو چرس سمجھ کر پولیس نے شہری کو جیل میں ڈال دیا

بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ارجنٹینا میں پولیس نے جسم پر لگانے والے عام خوشبودار پاؤڈر کو منشیات سمجھ کر شہری کو جیل میں ڈال دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 

سافٹ ویئر Dec 5, 2024 IDOPRESS

سورس: Pxhere.com

بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ارجنٹینا میں پولیس نے جسم پر لگانے والے عام خوشبودار پاؤڈر کو منشیات سمجھ کر شہری کو جیل میں ڈال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارجنٹینا میں ایک شہری کو اس وقت غلط طریقے سے جیل میں ڈال دیا گیا جب پولیس نے ٹالکم پاؤڈر کو کوکین سمجھ لیا اور شہری کو جیل میں ڈال دیا۔رپورٹس کے مطابق پاؤڈر نما مادے کی اصل نوعیت کا تجزیہ کرنے میں پولیس کو تین ہفتے لگے۔

میکسیمیلیانو نامی شہری اکوسٹا مینڈوزا کے قصبے سے دارالحکومت بیونس آئرس کی طرف بس پر سوار ہوا۔ تھوڑی دیر بعد بس کو لا پاز میں پولیس کی جانب سے جانچ کےلیے روک دیا گیا۔پولیس نے بس میں ایک شہری کے پاس سے 18 ٹالکم پاؤڈرز کے ڈبے برآمد کیے اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ شہری کی وضاحت کے باوجود پولیس نے ٹالکم پاؤڈرز پر منشیات کے شبہ میں شہری کو حراست میں لے لیا۔

پاؤڈر پر کسی بھی قسم کا ٹیسٹ کیے بغیر میکسیمیلیانو کو اس کے اہل خانہ کو آگاہ کیے بغیر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔تاہم جب بعد میں ٹیسٹ کیا گیا تو افسران کو پتہ چلا کہ شہری اپنے سامان میں ذاتی حفظان صحت کے لیے ٹالکم پاؤڈر کے ڈبے لے کر جا رہا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں