شرقپور شریف(آئی این پی ) شرقپور شریف میں ڈاکو ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے رہے اور اس دوران ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
سورس: Pxhere.com
شرقپور شریف(آئی این پی ) شرقپور شریف میں ڈاکو ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے رہے اور اس دوران ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی بھی کی۔
پولیس کے مطابق شرقپور شریف میں شیخوپورہ روڈ پر گزشتہ شب ڈاکوئوں نے ناکا لگایا اور 3 گھنٹوں تک کھلے عام لوٹ مار جاری رکھی۔ عینی شاہدین کے مطابق لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی بھی کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 15 ڈاکوئوں نے 20 سے زائد شہریوں کو نقدی و موبائل فونز سے محروم کردیا۔ اس دوران لٹنے والی ایک خاتون سے 3 ڈاکوں نے زیادتی بھی کی۔
ڈکیتی کے دوران لٹنے والے افراد نے پولیس اسٹیشن میں میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شکار خاتون روتی ہوئی گھر روانہ ہوئی۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقے میں اور قریب واقع باغات میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔