کراچی: جعلی ڈگری پر امریکا جانے والی خاتون کو 6 سال قید کی سزا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکہ جانے والی پریانکا دیوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف کیس میں تحریری فیصلہ

سافٹ ویئر Dec 6, 2024 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکہ جانے والی پریانکا دیوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف کیس میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو مجموعی طور پر 6 سال کی سزا سنادی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت نے ملزمہ پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے شریک ملزمان مریم، امان، اور راشد کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی، اور ہر ایک پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

عدالت کی آبزرویشن میں کہا گیا کہ ”جعلی ڈگری اور تعلیمی اسناد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں“ اور یہ کہ ”جعلی ڈگریاں ڈگری ہولڈرز اور تعلیمی اداروں کے لیے خطرہ ہیں۔“

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں