سموگ تدارک کیس؛لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹس کا وقت 10بجے کرنے پراظہار ناراضگی 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے حوالے سے کیس میں مارکیٹس کا وقت 10بجے کرنے پراظہار ناراضگی کیا۔عدالت نے استفسار کیا عدالت میں

سافٹ ویئر Dec 6, 2024 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے حوالے سے کیس میں مارکیٹس کا وقت 10بجے کرنے پراظہار ناراضگی کیا۔عدالت نے استفسار کیا عدالت میں رپورٹ جمع کروائے بغیر وقت کیسے تبدیل ہوگیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےکہا کہ میں اس پر ابھی رپورٹ لے لیتا ہوں کہ کس بنا پر یہ کیا گیا، اے جی نے کہاکہ ااج لاہور میں سورج ایسے ہی چمک رہا ہےجیسے اسلام آباد میں چمکتا ہے،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا یہ نہ ہو کہ سموگ واپس آ جائے،یہاں بہت سے پریشر گروپ اور مافیاز ہیں،مارکیٹس کا وقت تبدیل کرنے کا عمل بھی ایسا ہی لگتا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ مجھے پتہ چلا ہے اس معاملے کو فوری دیکھ لیتے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ افسران کو سمجھنا ہوگا سموگ بہت اہم معاملہ ہے،ایل ڈی اے نے سڑکوں پر ریڑھی لگانے والوں کے حوالے سے پالیسی لانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سڑکوں پر ریڑھیاں لگنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں