راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے حالیہ جلسے کے دوران مارے گئے ”شہدا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے حالیہ جلسے کے دوران مارے گئے ”شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے“ کے لیے 13 دسمبر کو پشاور میں ”عظیم الشان اجتماع“ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں پارٹی کی ’فائنل کال‘ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کے کم از کم 12 کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے بار بار ان الزامات کی تردید کی ہے۔