شاہ محمود قریشی کے شکوے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوچکی ہے،

سافٹ ویئر Nov 19, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوچکی ہے، سینئررہنما شاہ محمود قریشی کا شکوہ جائز ہے، ہمیں ان سے جا کر بات کرنی چاہیے ۔

آج نیوز کے مطابق شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سیاست نہیں کرنا چاہتیں، نہ وہ احتجاج کو لیڈ کررہی ہیں، بشری بی بی نے ہمیں بس بانی کا پیغام پہنچایا ہے،بشری بی بی کہتی ہیں میں نے پیغام پہنچا دیا ہے،باقی آپ جانیں آپ کا کام، ہم کبھی مذاکرات کے مخالف نہیں رہے ہیں۔دوسری جانب بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رائے کی خبروں کو مسترد نہیں کروں گا، انسانوں کی تنظیموں میں اختلاف رائے ہوتے ہیں۔انہوں نے بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا بشریٰ بی بی احتجاج کو لیڈ کریں گی، بشریٰ بی بی ضمانت پر ہیں، ضمانت کا تقاضہ ہے کہ بشری بی بی کسی قسم کے احتجاج میں شرکت نہ کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں