غیر قانونی تعمیرات کیس: محبت اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے، عدالت کے ریمارکس

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ محبت اور پاکستان میں سب کچھ

سافٹ ویئر Nov 18, 2024 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ محبت اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کراچی میں مزار قائد کے سامنے کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں مزید دلائل طلب کر لیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جمشید ٹاؤن کے پلاٹ 211 پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے، یہ تعمیر مزار قائد کے تقدس کے خلاف ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پلازہ میں بکنگ کے لیے اشتہارات بھی جاری کیے جا رہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ بکنگ کے لیے اشتہارات شائع کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ مجھ سمیت عام شہری سمجھتا ہے کہ اشتہار جاری ہوا ہے تو معاملات قانونی ہوں گے۔جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں آپ کیا صرف اشتہار پر یقین کر سکتے ہیں؟ محبت اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے اور درخواست کی سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں