ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے ڈاکٹرعافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدرکو خط لکھ دیا جس میں اُن کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا

سائنس Nov 28, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے ڈاکٹرعافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدرکو خط لکھ دیا جس میں اُن کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے صدر ریاست علی آزاد نے امریکی صدر جوبائیڈن کو کھلا خط لکھا، جس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو بھی بھیجی گئی ہے۔خط کے متن مین لکھا گیا ہے کہ ایک وکیل کے طور پر ڈاکٹر عافیہ کیس کا مطالعہ کیا اور حالت زار تشویش ناک ہے، ڈاکٹرعافیہ کیس تاریخ کے افسوسناک سانحات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے اور اس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عافیہ صدیقی کی معافی اور رہائی جیسے اقدامات سے پاکستان اور امریکا کے عوام میں باہمی اعتماد اور محبت کی فضا قائم ہوگی اور یہ ہمارے قومی روابط کے فروغ،تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ امریکہ کے وقار میں بھی اضافہ کرے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں