آئینی بینچ کا روسٹر جاری، پاناما پیپرز سکینڈل سمیت دیگر کیسز آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے پانامہ پیپرزسکینڈل کی تحقیقات، طلبہ یونینز کی بحالی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق

سائنس Nov 22, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے پانامہ پیپرزسکینڈل کی تحقیقات، طلبہ یونینز کی بحالی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت دیگر کیسز سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق آئینی بینچ کے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ 25 سے 29 نومبر تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں