لیسکو کا آپریشن ، 24گھنٹوں کے دوران کتنے سوافراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور ( طیبہ بخاری سے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 24گھنٹوں کے دوران 590ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے

سائنس Oct 29, 2024 IDOPRESS

لاہور ( طیبہ بخاری سے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 24گھنٹوں کے دوران 590ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔


وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 590ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جس میں سے220ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے40کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 561گھریلو،16کمرشل،11زرعی اور2انڈسٹریل کنکشنز شامل ہیں۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 4لاکھ99ہزار289یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت2کروڑ18لاکھ 2ہزار 974 روپے ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں