عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا: پیمرا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کہا ہے کہ اس نے ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور

حیاتیات Nov 11, 2024 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کہا ہے کہ اس نے ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا۔


لاہور ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی۔


دوران سماعت عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا نے اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی۔


عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں پیمرا نے کہا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، درخواست گزار نے پیمرا کی جانب سے ایسے کسی حکم سے متعلق ثبوت نہیں دیا۔


معاون وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ وہ کبھی بھی تشریف نہیں لائے، انہوں نے صرف درخواست دائر کرنا ہوتی ہے۔


اس کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں