اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے 30ستمبر کے فیصلہ پر نظرثانی دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کا جج کون ہوگا یہ فیصلہ چیف جسٹس کا اختیار ہے،4اپریل کو لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار نے 6الیکشن ٹریبونلز کو نوٹیفائی کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے 30ستمبر کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔