یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور

سائنس Oct 29, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جو آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گے ، اس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی بتائی جاتی ہے۔


قبل ازیں حکومت نے 16اکتو بر 2024 سے آئی ایم ای ایم میں ڈیزل پر304 روپے اور پیٹرول پر4.07 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔


آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا چیئرمین کو ایک خط میں ہونے والے بھاری مالی نقصان سے آگاہ کیا تھا۔


آئل کمپنیز ایڈو ائزری کونسل (او سی اے سی )کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس بار پرائسنگ فارمولے سے انحراف کرتے ہوئے گزشتہ 16اکتوبر سے قیمتوں کو کم رکھا، ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 1516روپے سے کم کرکے 13.26روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں