پی ٹی اے نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این  بلاک کرنا شروع کردیئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی اے نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این  بلاک کرنا شروع کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے

سافٹ ویئر Nov 11, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی اے نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کیلئے انہیں عارضی بلاک کیا جارہا ہے، غیررجسٹرڈ وی پی اینز سکیورٹی رسک ہیں،غیررجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی اینز سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہو سکتی ہے،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ غیررجسٹرڈ وی پی اینز سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے،پی ٹی اے نے سال 2010میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا، ابتک 20ہزار500کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں،1422سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کراچکی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے،صارفین گزشتہ کئی گھنٹوں سے فری وی پی اینز کے استعمال میں مشکلات کی شکایت کررہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں