
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقار علی مغل کی چھوٹی بہن گزشتہ دن لاہور میں انتقال کر گئیں*إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرحومہ ایک عرصہ سے علیل اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں- مرحومہ کو ان کے عزیز و اقا ر ب کی موجودگی میں لاہور کینٹ کے بہار شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا- متحدہ عرب امارات میں مقیم ذوالفقار علی مغل کے دوستوں، پارٹی کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ذوالفقار علی مغل سے اظہار تعزیت کی ہے-
