ایم اے پاس سے سوئپر کا کام کرانا المیہ ، کیا اس کے جھاڑو لگانے پر کسی کو شرم نہیں آئی ؟ وفاقی آئینی عدالت

توانائی Jul 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ ایم اے پاس شخص سے سوئیپر کا کام کروانا نظام کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایم اے پاس سے سوئیپر کا کام کروانے پر نظام کو شاباش دینی چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں ایم اے پاس کو سوئیپر رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ “کیا اب ایم اے پاس کرنے والا شخص سوئیپر کا کام کرے گا؟” دس سال بعد کسی ملازم کو نوکری سے نکالنا بھی مناسب نہیں ہو گا، اس لیے صوبائی حکومت شکایت کنندہ کو کسی دوسری مناسب جگہ پر ملازمت فراہم کرے۔

سماعت کے اختتام پر وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں