
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر کی سب کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سیف اللہ ابڑو نے استفسار کیا کہ چیئرمین ایف بی آر کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آتے؟چیئرمین ایف بی آر، ممبرز کمیٹی میں پیش ہوں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی سب کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا،سیف اللہ ابڑو نے استفسار کیا کہ چیئرمین ایف بی آر کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آتے؟چیئرمین ایف بی آر، ممبرز کمیٹی میں پیش ہوں،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ہم 5سینیٹرز بیٹھے ہیں اور آپ 3افسر یہاں آ گئے ،سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہاکہ سگریٹس کے 11ٹرک جس افسر نے پکڑے ان کو بلا لیں،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سیکرٹری داخلہ کمیٹی میں کیوں نہیں آئے؟۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ممبر ایف بی آر کو ایف آئی اے کا نوٹس ہم نے واپس کرایا،آخر کون سے لوگ ہیں جن کی وجہ سے ایس آر او پر عمل نہیں ہوا؟سینیٹر فیصل سلیم اور دلاور کے چیک لے کر آیا ہوں،اگردونوں سینیٹرز معاملے میں ملوث ہیں تو ٹیکس وصول کریں۔
