رونالڈو نے شادی کی اطلاع اہلِ خانہ کو تقریب سے صرف 30 سیکنڈ پہلے دی

توانائی Aug 17, 2026 IDOPRESS

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دیرینہ گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کی اطلاع اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو مبینہ طور پر تقریب سے صرف 30 سیکنڈ پہلے دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پرتگالی ٹی وی پریزینٹر کرسٹینا فریرا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی 11 اگست کو ہونے والی نجی شادی کا علم فٹبالر کے اہلِ خانہ کو ممکنہ طور پر تقریب سے صرف 30 سیکنڈ پہلے ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے پرتگال میں نجی تقریب میں شادی کی جس میں صرف چار گواہ اور جوڑے کے بچے شریک ہوئے جبکہ رونالڈو کی والدہ اور تین بہن بھائی تقریب میں موجود نہیں تھے۔

شادی کے بعد رونالڈو کی والدہ ڈولورس نے بیٹے کی جانب سے شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر پر دل کے ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا۔

شادی کے چند روز بعد رونالڈو اور جارجینا پہلی بار بطور میاں بیوی منظرِ عام پر آئے اور اپنے بچوں کے ہمراہ ریاض کے الاول پارک میں النصر اور الفتح کا میچ بھی دیکھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں