عواب علوی کی توہین عدالت کی درخواست  پر ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر طلب 

توانائی Aug 13, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کی توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو بھی طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود عواب علوی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔

عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکام پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے کہاکہ حکام خود پیش ہوں، ورنہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت2ہفتوں تک ملتوی کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں