
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے 50لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں تفتیشی افسر کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں 50لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں ملزم کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس غلام سرور نے ملزم سکندر حیات کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے تفتیشی افسر کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت18اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت نے کہاکہ ملزم نے مدعی سے گھر خریدااور جو چیک دیئے وہ کیش نہیں ہوئے،آپ کو اندازہ ہے کہ گھر ایک غریب کی ساری زندگی کی جمع پونجی ہوتی ہے۔
پراسکیوٹر نے کہاکہ درخواست گزار کے خلاف مزید بھی مقدمات درج ہیں،درخواست گزار عدم پیروی پر ضمانت مسترد کروا کر نئی درخواست ضمانت دائر کردیتا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار تفتیش میں گنہگار ہے،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کی چار دفعہ ضمانت لی اور عدم پیروی خارج کرائی۔
