ناروے کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

توانائی Aug 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈ سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے اور عالمی امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی امن اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستانی قیادت نے مشکل وقت میں جراتمندانہ کردار ادا کیا۔

ایسپن بارتھ ایڈ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردارقابل تعریف ہے، امن کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کو پذیرائی ملی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں