
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس کے مسائل کے حل اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت پراسکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کی، جس میں محکمہ پولیس، محکمہ ہیلتھ کیئر اینڈ سپیشل ایجوکیشن، سرجن میڈیکو لیگل اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر ایڈمن پراسکیوٹر جنرل پنجاب آفس محمد ارشد علی فاروقی بھی اجلاس میں موجود تھے۔
