لاہور؛ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر تشدد، ملزم گرفتار

توانائی Aug 11, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلشن راوی کے علاقے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے 10 سالہ حفیظ الرحمن پر تشدد کی شکایت سامنے آنے پر فوری کارروائی کی۔


بچے کے اہلخانہ کے مطابق گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نامی شخص نے بچے کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی، بچے پر تشدد کے الزام میں حسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نمبر 898/26 میں نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے واضح کیا کہ بچوں پر تشدد و ہراسگی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، بچوں کے تحفظ اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس فوری کارروائی یقینی بنا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں