سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ میں دوبارہ کینسر کی تشخیص

توانائی Jun 26, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ومبلڈن چیمپئن کرس ایورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بے رحم کینسر تیسری مرتبہ واپس آ گیا ہے۔

18 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی کرس ایورٹ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر اپ ڈیٹ دی ہے ۔کرس ایورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے متعدد سکینز سے معلوم ہوا کہ کینسر دوبارہ واپس آ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس سے قبل بھی سرجری کرا چکی ہوں اور اب صحت یابی کے لیے آئندہ ہفتوں میں کیموتھراپی کراؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ کینسر بے رحم ہے، لیکن میں پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ اس بیماری کے خلاف یہ جنگ لڑوں گی۔

کرس ایورٹ 1989ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد سے براڈکاسٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، وہ اس مرتبہ ومبلڈن کے دوران اپنی براڈکاسٹنگ کی ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکیں گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں