امریکہ نے سفارت کاری کے بجائے پابندیوں کا راستہ اپنا لیا ہے: اسماعیل بقائی

توانائی Aug 11, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’واشنگٹن نے سفارت کاری اور مذاکرات کے بجائے پابندیوں کو اپنا ہتھیار بنا لیا ہے۔‘

بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ خزانہ کے بیان کے جواب میں یہ بات کہی۔ امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا تھا کہ ’امریکہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘


اسماعیل بقائی نے ’ایکس‘ پر کہا کہ ’جب بھی امریکہ سفارت کاری کے ذریعے کوئی پیش رفت نہیں کر پاتا تو وہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیتا ہے۔‘


انھوں نے کہا کہ ’چونکہ پابندیوں سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے، اس لیے امریکہ ان میں مزید اضافہ کرتا رہتا ہے۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں