
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے پارٹی قیادت کے امیدوار اینڈی برنہم کی ملاقات، افسران سے بریفنگ لینے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیئر سٹارمر نے اقتدار کی منظم منتقلی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
کیئر سٹارمر نے حکومت بنانے کی تیاری کیلئے اینڈی برنہم کو افسران سے بریفنگ لینے کی اجازت دی۔
لیبر پارٹی کی قیادت کیلئے اب تک اینڈی برنہم واحد امیدوار ہیں، دوسرا امیدوار سامنے نہ آیا تو اینڈی برنہم 17 جولائی کو وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔
اینڈی برنہم کی کابینہ بنی تو کون شامل ہوگا، کون باہر ؟؟ لیبر پارٹی میں نئی دوڑ کا آغاز ہوگیا ہے۔
