
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے پروگرام کی میزبان کرسٹن ویلکر کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو کے دوران ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو اچانک ختم کردی اور مائیک پھینک کر چل دیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پروگرام میٹ دی پریس کی خاتون صحافی اور کئی چینلز پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جب کہ اس دوران ان کا میزبان سے سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والے انٹرویو کے اختتام پر کرسٹن ویلکر نے کیلیفورنیا کے پرائمری انتخابات سے متعلق ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوؤں پر سوال اٹھایا جس پر دونوں کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ تلخ ہوگیا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے وسکونسن میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ این بی سی کے ساتھ انٹرویو کے دوران کچھ غصے میں آگئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شدید بارش اور میڈیا کے رویے کی وجہ سے وہ خوش نہیں تھے لیکن مجموعی طور پر ملاقات اچھی رہی۔
