ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف ’اے پی ڈھلون ‘کے گھر کے باہر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف ’اے پی ڈھلون ‘کے گھر کے باہر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر کے آغاز میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ اور 2 گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس حملے کی ذمہ داری بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار نے ایک میوزک ویڈیو میں سلمان خان کو کاسٹ کیا تھا اس لئے اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی اور انہیں سبق سکھایا گیا۔
واضح رہے کہ بشنوئی گینگ نے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی ان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔