اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اعظم سواتی کیخلاف ایک نئی ایف آئی آر سامنے آ گئی ،جج نے کہاکہ ایک مقدمہ میں آرڈر موجود تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج ہے،وکیل نے کہاکہ یہ ایف آئی آر تو ریکارڈ پرتھی ہی نہیں،جج نے کہاکہ آپ ریکارڈ دیکھ لیں اور ایف آئی آر پڑھ لیں پھر اس معاملہ کو دیکھ لیتے ہیں،ایڈووکیٹ سہیل نے کہاکہ ہم ان کیخلاف توہین عدالت میں جائیں گے۔