پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا گیا ہے۔
ادھرپیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے پی حکومت کا بتانا ہے کہ کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سامنے آنے پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کوپارٹی عہدوں سے ہٹا دیا، عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔