اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ رواں ہفتے ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ 65کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہو گی، معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہوگا، سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا، وزیراعظم کو آج ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودیہ سے سرمایہ کاری لانے میں ایس آئی ایف سی نے کردار ادا کیا، اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایم کے 15فیصد شیئرز فروخت ہوں گے،ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے 90کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10ارب ڈالر تک ہے۔