
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس سے تین سالہ ڈیپورٹیشن پر تبدیل کیے گئے 53 افسران و اہلکاروں نے جوائننگ دے دی جنہیں این سی سی آئی اے کے مختلف یونٹس میں تعینات کرکے زمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم کی کمانڈ تبدیل ہوئی ڈی جی سید خرم علی کو تبدیل کرکے ڈی جی نیشنل بیورو او آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے تعینات کیا گیا تو ساتھ ہی اسلام آباد پولیس سے 53 پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی تین سالہ ڈیپوٹیشن پر این سی سی آئی اے تبدیل کردیا گیا۔
نئے تعینات ہونے والے افسران و اہلکار اب اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں این سی سی آئی اے کے مختلف یونٹس میں سائبر کرائم سے متعلق ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
