کراچی میں تالا توڑ گروپ متحرک ہوگیا، ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کر لئے 

چپ ٹیک Aug 18, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں تالا توڑ گروپ نے ایک دکان سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں پیش آیا جہاں ملزمان نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے کے رم اور ٹائر چوری کرلیے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہناہے کہ چوری کے سامان سے بھری گاڑی شاہ لطیف ٹاؤن سے برآمد کرلی گئی۔


پولیس حکام کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں