کیس میں آئینی نکتہ کیا ہے؟جسٹس عامر فاروق کا استفسار ،علی امین گنڈاپور نے لکھا بانی کی ہدایت پر مستعفی ہو رہا ہوں،شیر افضل مروت کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف کیس میں دلائل

حیاتیات Sep 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف کیس کی سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،سہیل آفریدی کے انتخاب کیخلاف شیر افضل مروت نے درخواست دائر کررکھی ہے،درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی استدعا کی گئی ہے۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیس میں آئینی نکتہ کیا ہے؟شیر افضل مروت نے کہاہ آئین کی منشا ہے عوامی عہدیدار رضاکارانہ طور پر ہی مستعفی ہو سکتا ہے،علی امین گنڈاپور نے لکھا بانی کی ہدایت پر مستعفی ہو رہا ہوں،گورنر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کیاتھا، سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا نااہل شخص پراکسی کے ذریعے ریاست نہیں چلا سکتا، پراکسی کے ذریعے ریاست چلانا آئین کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، وفاقی آئینی عدالت نے صوبائی حکومت، سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں