ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا،وزیر خزانہ

چپ ٹیک Sep 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پرعمل جاری ہے،ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار اور معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے،ملکی معیشت کے لیے نجی شعبے کی شمولیت ناگزیرہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس، توانائی اور پبلک فنانس اصلاحات سے معاشی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے فنڈز ضروری ہے،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی پی پی ماڈل کے تحت سڑکوں، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا،سرکاری وسائل پر بوجھ کم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کو شراکت دار بنا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ملک بھر میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ممکن ہوگی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں