
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیت کی رقم کے تعین سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل نے کہاکہ مجرم اپنی سزاپوری کرچکا ہے،پراسیکیوٹر ارشد حسین نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے،دیت کی رقم کے تعین سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ دیت کی رقم وقوعہ، گرفتاری یا سزا کے وقت سے طے ہو گی؟پراسیکیوٹر ارشد حسین نے کہاکہ دیت کی موجودہ رقم ایک کروڑ97لاکھ روپے ہے۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ قتل کرنا مہنگا پڑے تو شاید لوگ جرم سے رک جائیں،سعودیہ میں آج بھی دیت پر 100اونٹ دیئے جاتے ہیں،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ وقت پر فیصلہ نہ ہونا نظام کی خرابی ہے،نظام کی خرابی کی سزا ملزم کو نہیں دی جا سکتی ،پراسیکیوٹر ارشد حسین نے کہاکہ ملزم کی عمر کا تعین گرفتاری کے وقت سے ہوتا ہے،عدالت نے کہاکہ تمام پراسیکیوٹرزاس معاملے پر تحریری معروضات جمع کرائیں۔
