
میڈرڈ( زاہد مصطفیٰ اعوان ) سپین کے بادشاہ فیلیپ ششم نے قومی فٹبال ٹیم کو دوسرے عالمی کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر اس تاریخی کامیابی کا جشن منایا۔
اسپین نے ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر اپنا دوسرا عالمی کپ جیت لیا۔ اس موقع پر بادشاہ نے کہا “آج ہم ایک ٹائٹل منا رہے ہیں، کل ہم ایک داستان کو یاد کریں گے۔”
شاہی محل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں کوچ لوئس دے لا فوئنٹے کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف اور تمام ہسپانوی شائقین کو بھی مبارکباد دی گئی۔
بادشاہ نے اپنے پیغام میں کہا “یہ ستارہ ایک طویل اور مشکل سفر کا انعام ہے، جو محنت، قربانی، مستقل مزاجی اور ہر میچ میں مثالی جذبے کے ساتھ طے کیا گیا۔”
انہوں نے مزید کہا “آپ نے ہر چیلنج کا سامنا ایک عظیم ٹیم کے یقین کے ساتھ کیا اور اسپین کا نام دنیا کی بلند ترین سطح تک پہنچایا۔”
بادشاہ فیلیپ ششم، جو شاہی خاندان کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود تھے، نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
ادھر سپین کے گول کیپر نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے پورے ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیموں کو صرف ایک گول کرنے دیا، انائی سائمن کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ مل گیا.
