واشنگٹن مایوسی کا شکار، نئی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی: عراقچی

چپ ٹیک Aug 24, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ نے نئی امریکی پابندیوں کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن مایوسی کا شکار ہے، متوقع نئی پابندیاں تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی۔

ٹیلی گرام پر جاری ویڈیو پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کو بار بار دہرائے جانے والے منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت کہ امریکی رہنما فوجی کارروائیوں سے آگے بڑھ کر ایک بار پھر انہی پرانے منصوبوں کی بات کر رہے ہیں، ظاہر کرتی ہے کہ وہ مایوس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے تاکہ انصاف اور عزت پر مبنی حل تلاش کیا جاسکے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا، ان کی تمام کارروائیاں چاہے وہ ناکہ بندیاں ہوں یا دیگر فوجی اقدامات، ناکام ہوچکی ہیں اور ان کا یہ نیا اقدام بھی ناکام ہوگا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں