وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتوک سری سیف الدین نصر بن اسماعیل کی ملاقات

چپ ٹیک Aug 22, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتوک سری سیف الدین نصر بن اسماعیل نے ملاقات کی۔


وزارتِ خارجہ کے ترجمان مطابق ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں تجارت و معیشت، قانونی معاونت اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

دوسری جانب فریقین نے امن و استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لیے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں