پسند کی شادی نہ کروانے پر بیٹی نے شوٹرز سے باپ کو قتل کروا دیا

چپ ٹیک Aug 19, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں بزرگ شہری کے قتل میں اس کی بیٹی ملوث نکلی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، بیٹی اپنے آشنا کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی تاہم مقتول اپنی بیٹی کی شادی کے لئے رضا مند نہیں تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا نے قتل کا منصوبہ بنایا، بزرگ شہری کو قتل کرنے کے 2لاکھ کے عوض 2 شوٹر ہائر کیے تھے،

ایس پی حسن فاروق گھمن کے مطابق ملزمان نے شہری رحمت علی کو فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ تھانہ شیرا نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں