
کیمبرج ( مانیٹرنگ ڈیسک )کیمبرج نے اولیول نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسیسمنٹ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے جون 2026ء کے امتحانی سیشن کے کیمبرج او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق دنیا بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد طلباء نے اپنے نتائج حاصل کیے جب کہ پاکستان میں رواں سال 850 سے زائد سکولوں کے1 لاکھ سے زیادہ طلباء نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول، او لیول اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات میں شرکت کی۔
