طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار

چپ ٹیک Aug 17, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے، جبکہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم اور سیکریٹری جنرل کی رپورٹس میں افغانستان کو متعدد دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قرار دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان کی تنہائی، منجمد اثاثے اور عالمی سطح پر باضابطہ تسلیم نہ کیے جانے کی صورتحال طالبان قیادت اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لا کر ختم کر سکتی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں