جدہ میں ہزارے وال کمیونٹی کی شاندار جشنِ آزادی تقریب، صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ

چپ ٹیک Aug 17, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں جدہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں جہاں جشنِ آزادی کی خوشیاں منائی گئیں، وہیں حکومتِ پاکستان سے صوبہ ہزارہ کے قیام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی ہزارہ کی ممتاز کاروباری شخصیات اکرم تنولی اور عارف خان تنولی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دیارِ غیر میں مقیم ہزارے والوں کے اتحاد و اتفاق کو سراہتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز ہزارے وال اپنے وطن اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ کردار ادا کرتے رہے ہیں اور صوبہ ہزارہ کے قیام کی جدوجہد میں فورم کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔


تقریب سے چوہدری دلپذیر، علی وارث خان، چوہدری نورالحسن گجر، محمد اعظم اعوان، یاسر اعوان، عتیق تنولی، فنانس سیکریٹری امتیاز قریشی، جنرل سیکریٹری محمد اقبال، عدیل اعوان، سیکریٹری اطلاعات عاطف خان تنولی، سردار رفیق، محسن تنولی، ارشد تنولی، عرف ماما اور مصطفیٰ تنولی سمیت دیگر مقررین اور عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں