ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

چپ ٹیک Aug 17, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران نے مفاہمتی معاہدے کے بعد کشیدگی کم کرنے کے بجائے وسیع جنگ کی تیاری کی، ایرانی سخت گیر رہنماؤں نے معاہدے کو وقت حاصل کرنے کی امریکی کوشش سمجھا۔

اخبار کے مطابق ایرانی قیادت کو خدشہ تھا کہ امریکا،اسرائیل عالمی معاشی دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی قیادت کا ماننا تھا کہ امریکا اسرائیل نئے حملوں کے لیے وقت حاصل کر رہے ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق تہران نے یمن، عراق اور لبنان میں اپنے اتحادی مسلح گروہوں کے ساتھ رابطہ اور تعاون بڑھایا، ایران نے جنگ سے متاثرہ فوجی انفراسٹرکچر کی بحالی کا عمل بھی تیز کر دیا۔

امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ ایران نے میزائل اڈوں تک رسائی بھی اسرائیلی حکام کی توقعات سے زیادہ تیزی سے بحال کی، ایران کے پاس اب بھی خطے میں امریکی مفادات اور توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں