
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں پولیس حراست کے دوران دو خواتین آمنہ اور انمول کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں آزاد عدالتی ٹربیونل قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
16 اگست کو جاری فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ایچ آر سی پی نے دونوں خواتین کی ہلاکت سے متعلق سرکاری مؤقف اور اہل خانہ کے بیانات میں متعدد تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور حالات تاحال واضح نہیں ہوسکے۔
ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کے مطابق معاملے میں موجود تضادات کے پیش نظر شفاف اور آزاد تحقیقات ضروری ہیں۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا لاہور کے تھانے میں دو خواتین کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ؎
